بھونیشور۔ ہندوستان کے ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے فیفا خواتین کے انڈر17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ میں عبرتناک شکست کے بعد اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم امریکی ٹیم کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ میزبان بہتر کھیلنے کے قابل ہیں۔ہندوستانی ٹیم منگل کو پہلے میچ میں امریکہ سے 0-8 سے ہار گئی تھی۔ ڈینربی نے قبل ازیں دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستانی ٹیم عمرکے گروپ کے ٹورنمنٹ میں کسی بھی ٹیم کو سخت مقابلہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، حالانکہ وہ سویڈن کی انڈر17 ٹیم کے خلاف پری ٹورنمنٹ وارم اپ میچ میں 1-3 سے ہارگئی تھی۔ ڈینربی نے امریکہ کے خلاف میچ پرکہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ ہم اتنے گول اسکورکرنے دیں گے کیونکہ جب ہم نے کچھ دن پہلے سویڈن کے خلاف کھیلا تو ہمارا دفاع بہت اچھا تھا۔ ہم نے اس میچ میں اچھا دفاع کیا، ہمارے پاس بار پر دو شاٹس تھے اور ہم نے مواقع پیدا کئے لیکن سچ پوچھیں توکم ازکم سویڈن کے مقابلے میں، امریکہ ہم سے ایک درجے آگے تھا۔ڈینربی نے امریکہ کے خلاف میچ سے پہلے کہا تھا کہ سویڈن کے خلاف میچ قریب رہا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سویڈن یوای ایف اے انڈر17 چمپئن شپ اورفیفا مقابلے کے لیے یورپی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ اس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔۔ہندوستانی کوچ نے پہلے کہا تھا کہ ہندوستان نے فیفا انڈر17 ورلڈ کپ کے لئے بہت اچھی تیاری کی ہے لیکن امریکہ کے میچ نے سوالات پیدا کردئے ہیں ۔