ہم بچوں کو ایسی فضول باتیں سکھا رہے ہیں؟’ سی بی ایس ای 10ویں کے انگریزی پیپر کو پرینکا گاندھی نے بی جے پی کا نظریہ بتایا

   

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے 10ویں کلاس کے انگریزی پیپر پر سوال اٹھاتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انگلش پیپر میں پوچھے گئے ایک حوالے سے تنازع کے درمیان پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ کر کے حکومت سے سوال پوچھے ہیں۔ پرینکا گاندھی کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت سے پوچھا گیا ہے، ‘ناقابل یقین! کیا واقعی ہم بچوں کو یہ بکواس سکھا رہے ہیں؟ واضح طور پر بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف ان خیالات کی حمایت کرتی ہے، ورنہ وہ اسے سی بی ایس ای کے نصاب میں کیوں شامل کرتی؟ اس ٹوئٹ کے ساتھ پرینکا گاندھی نے پیج کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔