ہم دہشت گرد نہیں ہیں:رکن پارلیمان فاروق عبداللہ

,

   

نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں، فاروق عبداللہ نے یہ بات اسوقت کہی جب کانگریس کے ششی تھرور نے انہیں خط لکھا تھا۔

فاروق عبداللہ 5 اگست سے زیر حراست ہیں اور انہیں 17 ستمبر کو پبلک سیفٹی ایکٹ کےتحت گرفتار کرلیا گیا ہے، فاروق عبداللہ سمیت کشمیر کے کئی لیڈران زیر حراست ہیں، جب کشمیر سے خصوصی درجہ اور دفعہ 370 ہٹا کر اسکو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا تھا۔

آپ کو بتا دیں کہ ششی تھرور جو کیرالہ سے لوک سبھا کے رکن ہیں فاروق عبداللہ لو 21 اکتوبر کے دن خط بھیجا تھا جو انہیں 2 ڈسمبر کو پہونچا۔

جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے خط لکھ ششی تھرور کا خط لکھنے کےلیے شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا مجھے خط دو ڈسمبر کو ہاتھ میں ملا۔

انہوں نے کہا میں ایک سنیئر سیاست دان ہوں اسکے باوجود بھی مجھے وقت پر میرے پیغامات پہونچاۓ نہیں جاتے، کیا میں دہشت گرد ہوں جو اس طرح کا سلوک ہم سے کیا جاتا ہے۔ عبداللہ نے انہیں خط کے ذریعے جواب نہیں دیا بلکہ انکو ٹویٹر کے ذریعے جواب دیا۔