ہم سادھو سنتوں کے ساتھ ایودھیا میں شاندار رام مندر بنائیں گے : بی جے پی قومی صدر امیت شاہ 

,

   

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے مسئلہ پر بی جے پی قومی صدر امیت شاہ نے کہا کہ کورٹ کے اندر بحث لمبی ہے ۔ بی جے پی رام جنم بھومی کے لئے زمین دلوائی ہے ۔یہ ایک تاریخی قدم ہے او رمیں اپوزیشن پارٹیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس کام رکاوٹ نہ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سادھو سنتوں کے ساتھ ہیں ۔ ہم ایودھیا میں شاندار مندر بنائیں گے ۔

اس سے قبل امیت شاہ نے کہا تھا کہ ۲۰۱۴ء سے قبل دیش کے اندر جمہوریت کے بہت بڑے حصہ کو ختم کرنے والی حالت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کے ترقی کے ساتھ وابستہ ہورہے ہیں ۔

امیت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی پارٹی اور دیگر پارٹیوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ بی جے پی ملک کی واحد ایسی پارٹی ہے جس کے اندر داخلی جمہوریت ہے ۔ جس پارٹی کے اندر داخلی جمہوریت ہوتی ہے وہی پارٹی ملک کو ترقی کے راہ چلا سکتی ہے۔