کیف : یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ نایاب زمینی عناصر میں سرمایہ کاری کے معاہدے کا حتمی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ضمانتوں کے بغیر کسی معاہدہ پر دستخط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔وزیر اعظم شمیگل نے یوکرین کے 1+1 ٹی وی چینل پر ملک کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ معاہدے کا براہ راست تعلق یوکرین کی سلامتی سے ہونا چاہیے، شمیگل نے کہا، ہم ضمانتوں کے بغیر کسی معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔شمیگل نے نوٹ کیا کہ معاہدے کے مسودے کے آرٹیکل 10 میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری حفاظتی ضمانتیں حاصل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا، انہوں نے مزید کہاکہ نہ تو ہمارے صدر اور نہ ہی حکومتِ یوکرین اس معاہدے اور اس پر دستخط کو یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں سے مبرا تصور کرے گی۔