ہم نہیں چاہتے کہ سپریم کورٹ تاریخ پہ تاریخ والی عدالت بنے : چیف جسٹس

   

نئی دہلی : چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے جمعہ کو کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ عدالت ’تاریخ پہ تاریخ عدالت‘ بنے ۔سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک بنچ نے آج کہا، ‘‘ ہم نہیں چاہتے کہ یہ عدالت تاریخ پہ تاریخ کی عدالت بنے ۔ بنچ نے کھلی عدالت میں یہ تبصرہ کیا اور وکلاء سے درخواست کی کہ سماعت صرف اس وقت ملتوی کی جائے جب یہ واقعی ضروری ہو۔جسٹس چندر چوڑ نے سماعت کو بار بار ملتوی کرنے سے ملک کی سپریم کوٹ میں شہریوں کے اعتماد کی صورت حال بیان کرتے ہوئے کہا، ‘‘میں بار کے ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس وقت تک التوا کا مطالبہ نہ کریں جب تک کہ یہ واقعی ضروری نہ ہو”۔ یہ تاریخ پہ تاریخ عدالت نہیں ہو سکتی۔ اس سے ہماری عدالت میں شہریوں کا اعتماد کمزور ہوتا ہے ۔