ہم نے سفارتخانہ مغربی یوکرین منتقل کر دیا پوتن کی دھمکی بے معنی : فرانس

   

پیرس : پیر کو فرانسیسی وزارت خارجہ نے یوکرین کے دارالحکومت سے اپنا سفارت خانہ مغربی شہر لویف منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے پیر کے روز مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بے معنی ہے۔انہوں نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ آج رات سلامتی کونسل کی قرارداد میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ شامل ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ ماسکو سے منسلک چینل ’’رشیا ٹوڈے‘‘ پر پابندی چند گھنٹوں میں لگ جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ فرانس وہ آخری مغربی ملک ہے جس نے یوکرینی دارالحکومت سے اپنا سفارت خانہ منتقل کیا اور بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں ایسا کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب ماسکو نے نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو الرٹ پر رکھنے کا حکم دیا۔صدر پوتین کی جانب سے اپنے ملک کی جانب مخالفانہ بیانات، مؤقف اور اقدامات کے جواب میں نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو الرٹ رکھنے کے اعلان کے بعد، جرمنی، برطانیہ، یورپی یونین اور ناٹو نے روسی صدر کے الفاظ کی مذمت کی جبکہ کیف نے اسے ایک پاگل پن قراردیا۔