’’ہم نے گاندھی جی کو نہیں بخشا ‘‘ہندو مہاسبھا سکریٹری کی چیف منسٹر کو دھمکی پر گرفتاری

   

میسورو: کرناٹک ہندو مہاسبھا کے سکریٹری دھرمیندر نے ریاستی چیف منسٹر بسواراج بومائی اور بی جے پی کے بارے میں ایک سخت بیان دیا ہے۔ دھرمیندر نے کہا ہیکہ برسراقتدار بی جے پی نے میسور میں ایک تاریخی مندر کے انہدام کی اجازت دیکر ہندووں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندووں کے خلاف حملوں کے معاملہ میں گاندھی جی کو مارنا ممکن تھا تو آپ کیا ہیں؟ پولیس نے دھرمیندر کو گرفتار کرلیا ہے۔ منگلورو پولیس نے ریاست کے چیف منسٹر کو دھمکی دینے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا ہے۔ دھرمیندر کے خلاف ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر نے ہی شکایت درج کرائی تھی۔