یہ میٹنگ پوار کے حالیہ بیان کے بعدہوئی ہے جس میں اڈانی گروپ کے خلاف ہند نبرگ ریسرچ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کے خلاف نہیں ہونے کا پوار نے دعوی کیاتھا۔
ممبئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق صنعت کار گوتم اڈانی نے این سی پی سربراہ شراد پوار سے ام کے ممبئی کے مکان پر جمعرات کے روز ملاقات کی ہے۔یہ میٹنگ پوار کے حالیہ بیان کے بعدہوئی ہے جس میں اڈانی گروپ کے خلاف ہند نبرگ ریسرچ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات کے خلاف نہیں ہونے کا پوار نے دعوی کیاتھا۔
ہندنبرگ نے ارب پتی اڈانی سے تعلق رکھنے والے کمپنیوں میں اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاونٹنگ فراڈ کا الزام لگایا ہے جس کی وجہہ سے کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن کے الزامات کی بی جے پی حکومت سے تحقیقا ت کا مطالبہ کیاگیاہے۔
اس سے قبل ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ اڈانی گروپ کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن کی سخت مہم کے درمیان‘ پوار نے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ پینل کے ذریعہ گجرات نژاد بزنس ہاؤس کے معاملات کی تحقیقات کے حق میں اپنے ساتھی اپوزیشن لیڈران کوحیران کردیاتھا۔
پوار اڈانی گروپ کی حمایت میں سامنے ائے اور ہندنبرگ ریسرچ رپورٹ پر بنائے گئے خیال کو تنقید کیا او رکہاکہ انہیں محسوس ہورہا ہے کہ مذکورہ کاروباری گروپ کو ”نشانہ بنایا“ گیاہے اور اور وہ امریکی نژاد کمپنی کی رپورٹ سے واقف نہیں ہیں۔
پوار نے ونائیک دامودار ساورکر اور اڈانی گروپ کی تنقید جیسے مسائل پر کانگریس سے مختلف راہ اختیار کی ہے۔تاہم ایک دن بعد پوار نے دعوی کیاتھا کہ وہ جے پی سی رپورٹ پر سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی وہ حمایت میں ہیں۔
مذکورہ سینئر لیڈر نے اس انداز پر بھی برہمی کا اظہار کیاکہ جس میں مہنگائی‘ بے روزگاری اور کسانوں جیسے بڑے مسائل کے بجائے مرکزکی بی جے پی حکومت کو نشانہ بنانے کے لئے اڈانی‘ امبانی جیسے صنعت کاروں کے نام اچھالے جارہے ہیں۔
پوار کی اڈانی سے دوستی
این سی پی سربراہ پوار کے اڈانی مسلئے پر اپوزیشن پارٹیوں سے تعلقات خراب ہوئے ہیں‘ مگر ان کی گوتم اڈانی سے دوستی دو دہائیوں پرانے ہے جب کاروباری اڈانی نے کاروبار کی کوئلہ سیکٹر میں وسعت دے رہے تھے۔
اپنے خود نوش سوانح ”لوک ماضی سانگٹھی“ جس کی 2015میں اشاعت عمل میں ائی ہے میں پوار نے اڈانی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے انہیں ”سخت محنت کش“ معمولی اور زمین سے جڑے انسان“ کے طور پر پیش کیاہے۔