ہندورسومات کے عدم احترام کے سبب جاکلین نٹیزنس کے نشانے پر

,

   

اپنے اسٹاف ممبرکو سوانکی کاردیکر کردیا حیران
ممبئی۔پوجا کے دوران ہندو رسومات کے عدم احترام پر نٹیزنس نے بالی ووڈ اداکارہ جاکلین فرنانڈیز کو تنقیدوں کا نشانہ بنایاہے۔

دسہرہ کے موقع پر اپنے اسٹاف ممبر کو تحفہ میں دی گئی کار کی پوجا میں وہ شریک تھیں۔

ان لائن منظرعام پر آنے والے ویڈیو میں جاکلین ٹریفک پولیس کا لباس پہنی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں۔

پوجا کے دوران ارتھی اور لاٹھی ہاتھ میں تھامے وہ نظر آرہی ہیں۔کار کے آگے جب ان کے اسٹاف ممبر نے ناریل پھوڑا اس وقت انہیں پیچھے ہٹنے کو بھی کہاگیا۔

صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کی وجہہ
وہیں اسٹا ف ممبر کو کار تحفہ میں دینے پر کئی صارفین نے جاکلین کی فراخدلی کی ستائش کی جبکہ بے شمار ایسے بھی صارفین ہیں جنھوں نے ہندو رسومات کی توہین کرنے کا حوالہ دیکر انہیں تنقید کانشانہ بنایاہے۔

نٹیزنس نے ”کک“ کی اداکارہ کو پوجا کے دوران جوتے پہننے اور سوریج ہول پر ناریل پھوڑنے کا حوالہ دیکر تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ”گندی نالی پر کوٹ ناریل پھوڑتا ہے“۔

اور ایک صارف نے لکھا کہ”جوتے پہن کر کون پوجا کرتا ہے“۔ایک صارف نے اس ویڈیو پر ملا جلار دعمل دیا”کوئی انہیں مشورہ دیں کہ پوجا کے دوران جوتے نہیں پہنے جاتے۔

مگر وہ بہت شاندار ہے“۔ کچھ نے اس کو”دیکھاوا“ اور ”شہرت کا ذریعہ“ قراردیا۔۔

جاکلین فرنانڈیز نے اسٹاف ممبرکو ایک کار تحفہ میں دی ہے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کے ایک قریبی ذرائع نے کہاکہ ”دسہرے کے مبارک موقع پر جاکلین فرنانڈیز نیاپنے اسٹاف ممبرکو سوانکی کاردیکر کردیا حیران‘ جو جاکلین کے شروعاتی دور سے ہی ان کے پاس کام کررہا ہے۔

تصویر میں جاکلین ٹریفک پولیس جوان کا لباس پہننے اسلئے دیکھائی دے رہی ہیں کیونکہ وہ فلم کے سیٹ پر تھیں“۔

اس سے قبل ایک میک آپ ارٹسٹ کو بھی جاکلین نے کار کا تحفہ دیاتھا۔ فلم کے میدان میں جاکلین سلمان خان کے ساتھ کک 2اور رنویر سنگھ کے ساتھ سرکس کے لئے کام کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ سیف علی خان‘ یامی توگم اور ارجن کپور کے ساتھ بھوت پولیس کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

اس کے علاوہ اٹاک نامی فلم میں جان ابراہم کے ساتھ بھی وہ بڑے پردے میں دیکھائی دیں گی

 

انسٹاگرام کے ویڈیو کا مشاہدہ کریں