ہندوستانیوں میں مغربی ممالک کے مقابلے15 سال قبل ذیابیطس کی تشخیص

   

نئی دہلی ۔ 15 جولائی (ایجنسیز) طبی ماہرین کا انکشاف ہیکہ ہندوستان میں افراد میں مغربی ممالک کی آبادی کے مقابلے میں تقریباً 10 سے 15 سال قبل ذیابیطس کی تشخیص ہورہی ہے۔ نامور ذیابیطس کے ماہرین اس تشویشناک رجحان کی وجہ جینیاتی رجحان، زیادہ انسولین مزاحمت، حمل کے دوران ناکافی غذائیت، کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذائیں اور جسمانی سرگرمی کی کمی کے امتزاج کو قرار دیتے ہیں۔ مزید برآں تناؤ کی بلند سطح، طویل کام کے اوقات اور ناکافی نیند اس خطرہ کو مزید بڑھا دیتے ہیں جو ٹائپ 2 ذیابیطس سے نمٹنے کیلئے انتہائی طبی اسکریننگ اور طرز زندگی میں گہری تبدیلیوں کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔