ہندوستانی اداکاروں کیلئے ہالی ووڈ کا وقت آگیا: اللو ارجن

   

نئی دہلی۔ سوپر اسٹار اللو ارجن نے ہالی ووڈ کے لئے منصوبہ بنایا ہے، کیونکہ ‘آر آرآر کی مقبولیت نے ہندوستانی سنیما کو دنیا بھر میں آگے بڑھایا ہے۔ ارجن نے کہا کہ اس رجحان نے ہندوستانی سنیما کے لیے بین الاقوامی سطح پر جانے کے دروازے کھول دیے ہیں۔اپنے ہالی ووڈ کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اللو ارجن نے کہا اس نے لوگوں کے ذہنوں کو کھول دیا ہے کہ ہمارے روایتی بازاروں سے ہٹ کر بھی کچھ ایسا ہے جسے ہمیں تلاش کرنے اور جہاں تک ممکن ہو ہماری رسائی کی ضرورت ہے۔پشپا اداکار نے کہا کہ وہ پہلے ہی ہالی ووڈ ایجنٹ کے ساتھ سائن اپ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، یہ وقت ہے کہ تمام ہندوستانی اداکاروں کے لیے عالمی سطح پر سوچیں، کیونکہ ہندوستان ایک عالمی سوپر پاور بننے جا رہا ہے۔ ہندوستان میں تمام کاروبار پھل پھولیں گے اور اسی طرح ہندوستانی فلم انڈسٹری بھی عالمی سطح پر اپنا نشان بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب سے 10 سال سے بھی کم عرصے میں، ہندوستانی سنیماکو پوری دنیا میں دیکھا جائے گا، جیسا کہ کورین ڈراموں کو پوری دنیا میں دیکھاگیا ہے، آنے والی دہائی میں ہندوستان کے اسی مقام پر ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے۔