ہندوستانی انجنیئروں نے رام سیتو تعمیر کیا : ایچ آر ڈی وزیر کی آئی آئی ٹی میں تقریر

   

کھڑگ پور : آئی آئی ٹی کھرک پور کے طلبہ سے تقسیم اسناد کی تقریب میں جو حال ہی میں منعقد ہوئی ، مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل رمیش بوکھریال نے دعویٰ کیا کہ رام سیتو ہندوستانی انجنیئروں نے تعمیر کیا تھا جو آج بھی پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیتا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے، مجھے بتائے ، آپ خاموش کیوں ہیں۔