ہندوستانی بچہ۔ یوٹیوب دیکھنے پر ڈانٹ کھانے والا شارجہ میں لاپتہ۔ رپورٹ

,

   

محمد پرویز جو اپنے گھر والوں کے ساتھ شارجہ میں مقیم ہے‘ رات دیر گئے تھے یوٹیوب دیکھنے کے سبب ڈانٹنے اور فون چھین لینے کے بعد 4جولائی کی صبح سے گھر چھور کر چلے گیا۔

دوبئی۔ رات دیر گئے تک یوٹیوب کا مشاہدہ کرنے پر والد کی ڈانٹ کھانے والے ایک15سالہ لڑکا پچھلے دوہفتوں سے اپنے گھر سے دور ہے۔

چہارشنبہ کے روز میڈیا کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد اس با ت کا خلاصہ ہوا ہے۔

محمد پرویز جو اپنے گھر والوں کے ساتھ شارجہ میں مقیم ہے‘ رات دیر گئے تھے یوٹیوب دیکھنے کے سبب ڈانٹنے اور فون چھین لینے کے بعد 4جولائی کی صبح سے گھر چھور کر چلے گیا۔

بہار سے تعلق رکھنے والے مذکورہ لڑکی کی تلاش میں شارجہ پولیس نے شدت پیدا کردی ہے۔ منگل کے روز گلف نیوز کے مطابق پولیس نے سوشیل میڈیاپر اس لڑکی کی تفصیلات اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عوام سے لڑکی کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مذکورہ لڑکے کے والد محمد افتاب عالم نے کہاکہ ”حالیہ دنوں میں عمرہ کے دوران ہمارے ساتھ سفر کرنے والے لوگوں اور اس کے دوستوں سے بھی ہم نے رابطہ کیاہے۔

کئے لوگ چھوٹیوں گذارنے کے لئے گھر جاچکے ہیں۔

مگر ان تمام کا کہنا ہے کہ انہوں نے لڑکے کو دیکھا بھی نہیں ہے“۔

عالم نے اتوار کے روز دوبئی کے ہندوستانی سفارت خانہ سے اپنے بیٹے کو تلاش کرنے کے لئے مدد کی گوہار بھی لگائی ہے۔

ان کے بھانجہ شمس تبریز نے کہاکہ لڑکے کو نیند نہ ہونے کی وجہہ سے والد ہ نے ڈانٹا تھا۔

تبریز نے کہاکہ ”میں سمجھتاہوں انہوں نے ڈانٹا اور رات ایک بجے کے قریب فون چھین لیا۔

نماز کے لئے جب میں 4بجے بیدا ر ہوا‘ تو روم میں وہ دیکھائی نہیں دیا۔ مرکزی دروازہ بھی کھلاہوا تھا“۔

تبریز نے کہاکہ ”صرف اس کا کندورا ہی غائب تھا۔ نہ تو وہ اپنے ساتھ دیگر کپڑے‘ پاکٹ اور فون لے گیا۔ لہذا اس کے پاس کوئی شناختی پیپرس بھی موجود نہیں ہیں“