ہندوستانی حجاج بخیر و عافیت – حج کا رکن اعظم ادا کیا سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : (کے این واصف ) ۔تمام ہندوستانی حجاج کرام عمومی طور پر بخیر و عافیت ہین۔ تمام حجاج آج صبح حج کے رکن آعظم وقوف عرفہ مکمل کیا۔ یہ بات سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے آج شام اپنے ایک ویڈیو پیام میں بتائی۔ سفیر ہند نے مزید کہا کہ آج صبح حجاج منٰی میں اپنے کیمپوں سے بسوں اور ٹرینس کے ذریعہ بیحد سہولت و آرام کے ساتھ وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات پہنچے اور دعاؤں اور عبادات میں دن گزارا۔ اور بعد مغرب مزدلفہ کیلئے روانہ ہوئے۔ ہندوستانی حجاج کے حج معاملات کی نگرانی کیلئے سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان اور قونصل جنرل ہند فھد احمد خان سوری احرام میں ملبوس میدان عرفات میں موجود رہے۔