ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کوریا روانہ

   

بنگلورو۔ ایشین چمپئنز ٹرافی خطاب پر نظر رکھنے کے ساتھ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم منگل کی دوپہر کومپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ڈونگھے، کوریا کے لیے روانہ ہوئی۔یہ ٹورنمنٹ جو5 تا 12 دسمبر کے درمیان منعقد ہونا ہے۔ سنگل پول مقابلے میں ہندوستان کا میچ چین، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ اور ملائیشیا سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 دسمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ اس کے بعد وہ 6 دسمبر کو ملائیشیا سے اور8 دسمبر کو میزبان اور دفاعی چمپئن کوریا کے خلاف اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ 9 دسمبر کو چین اور11 دسمبر کو جاپان سے ہوگا۔ 12 دسمبر کو پول کے ٹاپر اور پول میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ رانی کی عدم موجودگی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت سویتا کررہی ہیں ۔