آئچی-ناگویا، 23ستمبر (یواین آئی) ہندوستان کے اروند سنگھ، کلدیپ سنگھ، نو دیپ سنگھ اور ذاکر خان نے مردوں کے کواڈروپل اسکلز کی ہیٹ میں 6:18.62کا وقت نکال کر تیسرا مقام حاصل کیا اور فائنل اے کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل کل ناگارگاوا انٹرنیشنل ریگاٹا کورس میں ہوگا۔روہت اور اجول کمار سنگھ نے لائٹ ویٹ مردوں کے ڈبل اسکلز کی ہیٹ میں 6:51.30 کا وقت نکال کر فائنل کے لیے جگہ بنائی۔ خواتین کے فور مقابلے میں گربانی کور، علینا اینٹو، ٹینڈنٹوئی دیوی ہاؤبیجم اور پونم نے 6:45.75 کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔جسویندر سنگھ اور نتن کمار مردوں کے پیئر مقابلے میں 6:36.90 کے وقت کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے اور فائنل اے میں جگہ نہیں بنا سکے ۔ وہ فائنل بی میں حصہ لیں گے ۔ مردوں کے کائیک فور 500 میٹر کی ہیٹ میں ہرش وردھن شکّتاوت، ورندر سنگھ، ایل ناؤچا سنگھ اوینم اور ارون سنگھ نے 1:29.447 کا وقت نکال کر تیسرا مقام حاصل کیا۔