ہندوستانی فوج کا طیارہ گر کر تباہ

   

نئی دہلی۔ بہار میں تربیتی پرواز کے دوران ہندوستانی فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈیمی کا طیارہ تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔ ہندوستانی فوج نے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔