ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتیوں پر سری لنکا نیوی کا پتھراؤ

   

چینائی : ہندوستانی ماہی گیروں کی تقریباً 60 کشتیاں جو ٹاملناڈو میں رامیشورم ساحل کے پاس مچھلیاں پکڑنے میں مصروف تھے، ان کو سری لنکا نیوی نے سنگباری کا نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی محکمہ سمکیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ فشنگ نیٹس اور دیگر سازوسامان کے ساتھ لگ بھگ 25 کشتیوں کو سری لنکائی نیوی کی جانب سے شدید پتھراؤ میں نقصان پہنچا ہے۔ یہ کشتیاں واقعہ کے وقت کچاتھیرو علاقہ میں ماہی گیری میں مصروف تھیں۔ مچھیروں نے بتایا کہ سری لنکائی بحریہ کے عہدیدار 5 جہازوں میں آئے اور ہندوستانی کشتیوں پر پتھراؤ شروع کردیا گیا۔ تاہم کوئی بھی مچھیرے کو نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ ہیں۔