دوبئی ڈیوٹی فری نے اپنے تازہ ترین ونرس برائے مذکورہ مشہور دوبئی ڈیوٹی فری ملنمیم ملنیر اور فائنسٹ سرپرائز ڈرا جو دوبئی ورلڈ سنٹر میں دوبئی ائیرشو کی سائیڈ پر منعقدہ ہوا تھا کے نام کااعلان کیاہے۔
دوبئی ائیر شو2019کے تیسرے روز یہ اعلان کیاگیاتھا۔ہندوستانی نژاد ابوظہبی میں رہنے والے 48سالہ لوئنس اسٹیفن مارٹیس دوبئی ڈیوٹی فری ملنیم ملنیر کی سیریز316ٹکٹ نمبر0666جس کی خریدی آن لائن کی گئی تھی کہ کے تازہ ترین ایک ملین ڈالر کے ونر بنے ہیں۔
مذکورہ ابوظہبی میں 25سال سے رہنے والے مارٹیس کی ابوظہبی میں اپنی سافٹ ویر کمپنی ہے اور وہ ہمیشہ ان لائن ٹکٹ کی خریدی کرتے رہتے ہیں اور ان کا لکی نمبر”666“ ہے۔
دوبچوں کے باپ اور بنگلورو کے ساکن مارٹیس سے جب اس جیت کے ابتدائی پلان کے متعلق استفسار کیاگیاتو انہوں نے جواب دیا کہ”دس فیصد خیرات میں اور ماباقی رقم میرے بچوں کی تعلیم او رکچھ سرمایہ کاری کے لئے رکھ دیں گے“۔ مارٹیس نے مزیدکہاکہ ”اپنی زندگی کی سب سے بہترین خبر یہ ہے۔
میں جانتا تھا میرے قسمت ضرور چمکے گی اور میں خوش ہوں کیونکہ بالآخر یہ ہوگیا۔ دوبئی ڈیوٹی فری کا میں شکر گذار ہوں‘ واقعی یہ میرے گھر والوں کے لئے انمول نعمت ہے۔
مذکورہ ڈرا کے ساتھ دودیگر ونرس بھی دوبئی ڈیوٹی فری فائنسٹ سرپرائز ڈرا میں بھی اعلان کئے گئے۔
آسڑیلیا کے نیوزی لینڈائی 47سالہ جیمس اٹیم کو 750ایل ائی بی ایم ڈبلیوایکس ڈرائیو ایم اسپورٹ(بیرمن گیری) سیریزنمبر1735جس کا ٹکٹ نمبرتھا0215پر حاصل کی۔
پہلی مرتبہ ٹکٹ خریدنے والے اٹیم نے آسڑیلیاء جاتے وقت یہ ڈرا جیتا جبکہ ایک ماہ بعد سویڈن میں ان کی شادی ہونے والی ہے