ہندوستانی نژاد نابالغ کو سنگا پور میں مسجد آنے والے مسلمانوں پر حملے کی منصوبہ سازی میں کیاگیاگرفتار

,

   

سنگا پور۔ملک کے دو مساند میں آنے والے مسلمانوں پر سنگا پور میں حملہ کرنے کی منصوبہ سازی کرنے والے ہندوستانی نژاد ایک 16لڑکے کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق بنائے گئے قانون ملک کے انٹرنل سکیورٹی ایکٹ تحت مقدمہ درج کئے جانے والے مذکورہ نابالغ سب سے کم عمر فرد بن گیاہے۔

دی پرنٹ میں شائع رپورٹ کے بموجب مذکورہ نابالغ جو کہ ایک عیسائی ہے سال2019مارچ15کونیوز ی لینڈ‘ کرائسٹ چرچ میں ہوئی دہشت گردانہ حملہ سے مبینہ طور پر متاثر تھا۔

اس حملے میں کئی بندوق بردار جمعہ کی نماز کے دوران دو مساجد میں بے تحاشہ فائرینگ کرتے ہوئے داخل ہوئے تھے جس میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں

YouTube video

کرائسٹ چرچ جیسا حملہ
کرائسٹ چرج جیسا حملہ انجام دینے کا منصوبہ بنانے والے مذکورہ نابالغ نے ایک تدابیری بنیان ان لائن خریدی تھی۔ وہ ایک مشین گن بھی خریدنا چاہارہاتھا۔

داخلی سلامتی محکمہ (ائی ایس ڈی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ یہ نو عمر آصیافہ مسجد اور یوسیف اسحاق مسجد کو نشانہ بناناچاہا رہاتھا۔

مذکورہ بیان میں مزیدکہاگحیاہے کہ وہیں حملہ کی منصوبہ سازی کرتے ہوئے یہ نابالغ نے گوگل میاپ کی مدد حاصل کی ہے


ائی ایس ائی ایس کا پروپگنڈہ ویڈیو
دعوۃ اسلامی عراق اور شام کے پروپگنڈہ ویڈیوز دیکھنے کا بھی مذکورہ نابالغ کو پایاگیاہے جس کے بعداس نے یہ یقین کرنا شرو ع کردیا ہے کہ اسلام کا اپنے ماننے والوں سے استفسار رہا ہے کہ غیر ایمان والوں کو قتل کریں۔

ان پروپگنڈہ ویڈیو کے مواد سے برہم ہونے کے بعد اس نوعمر نے حملے کی منصوبہ سازی شروع کردی تھی۔


مرنے کے لئے تیار
اپنی خان کو خطرہ ہونے کی جانکاری کے باوجود جانچ میں انکشاف ہوا کہ یہ نابالغ حملے کی تیاری شروع کردی تھی۔

تفتیش کے دوران اس نوعمر نے کہاکہ وہ مرنے کی تیاری کرچکا ہے۔