ہندوستانی ٹیم کا سری لنکا کے دورہ کا امکان : گنگولی

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے اشارہ دیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم اس سیزن میں محدود اوور کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرے گی، حالانکہ اس سیریز کی تاریخ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن گنگولی نے یہ کہا ہے کہ اس دورے پر ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ونڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مستقبل دورے کے پروگرام (ایف ٹی پی) کے مطابق ہندوستان کو جولائی میں سری لنکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے ہیں۔ جو گزشتہ سال جون میں کھیلے جانے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس دورے کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ اگر ایف ٹی پی کے مطابق سری لنکا کے خلاف یہ سیریز کھیلی جاتی ہے تو ابھی تک ہندوستان کی ممکنہ ٹیم واضح نہیں ہے ۔ وہیں اگر جولائی میں یہ دورہ ہوتا ہے تو اس کا پورا امکان ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی اپنے اہم کھلاڑیوں کے بجائے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو منتخب کرے ۔ گنگولی نے اسپورٹ اسٹار کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان کی ٹسٹ سیریز کے ساتھ ساتھ باقی آئی پی ایل2021 کے انگلینڈ میں منعقد ہونے کے امکان کے بارے میں کہا ایسا نہیں ہے ۔ ہندوستان کو تین ونڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کے لئے سری لنکا جانا ہے ۔ اس دوران 14 دنوں کے ضروری قرنطینہ جیسے خطرے ہیں۔ آئی پی ایل ہندوستان میں بھی نہیں ہوسکتا اس کے لئے قرنطینہ کو سنبھالنا مشکل ہے ۔ اتنی جلدی یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ ہم آئی پی ایل کو مکمل کرنے کے لئے کیسے ایک کھلاڑی اور مقامات کو تلاش کرسکتے ہیں۔ موجودہ منصوبے کے مطابق چار اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں سمیت 20 رکنی ہندوستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم ، نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لئے دو جون کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی۔