ہندوستانی کھلاڑیوں کو نقصان

   


نئی دہلی ۔ سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کے اختتام کے بعد پیر کو جاری تازہ ترین ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو نقصان ہوا ہے ۔ آسٹریلین اوپن میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور سنگلز اور ڈبلز کے زمرے میں ہندوستان کا چیلنج پہلے ہی راونڈ میں ختم ہوگیا تھا۔ ہندوستان کے ٹاپ سنگلز کھلاڑی سمت ناگال کو چار مقامات کا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ148 ویں نمبر پر چلے گئے ۔ پرجنیش گنیشورن کو سات مقامات کا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ 138 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ رام کمار رام ناتھن 10 مقامات کے نقصان کے ساتھ 200 ویں نمبر پر ہیں۔ ڈبلز میں روہن بوپنا اورمقام گرکر40 ویں نمبر پر جبکہ دوج شرن کا 65 ویں مقام برقرار ہے ۔