نئی دہلی۔ تجربہ کارگول کیپر پی آر سریجیش نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کا بنیادی مقصد اس سال ایشیائی کھیل کی ٹرافی جیت کر اور پیرس اولمپکس کا ٹکٹ حاصل کرنا ہے اور اس کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مصروف سال میں ٹیم بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے گی۔ ٹیم اس سال کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز جیسے بڑے ایونٹس میں شرکت کرے گی۔ٹوکیو اولمپک میں برونز میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم سال کا آغاز اگلے ماہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ سے کرے گی۔ سریجیش نے یہاں ایک آن لائن میڈیا کانفرنس سے کہا ہر اولمپکس کے بعد ہم اگلے چار سالوں کا منصوبہ بناتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے ٹوکیو گیمز کے فوراً بعد پیرس اولمپکس کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی۔سریجیش انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس مینجمنٹ اقدام کا ایک حصہ ہے جس میں ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں 18 میڈل جیتنے والے قومی ترانے کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔ یہ ویڈیو پیرکو جاری کی گئی۔ پیرس اولمپکس شروع ہونے میں صرف دو سال باقی رہ گئے ہیں اور ایسے میں جب ٹیم میں نوجوانوں کو موقع دینے کا صحیح وقت ہے ۔ تجربہ کار گول کیپر نے کہا کہ ٹیم کو آنے والے دنوں میں بہت سے میچز کھیلنے ہیں اور ایسی صورتحال میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دینا اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ ہم بہت سے نوجوانوں کو براہ راست ٹیم میں شامل کریں گے لیکن ان کی کورگروپ میں شمولیت سے مزید مواقع ملیں گے۔ ہم اس سال ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز سے پہلے پرو لیگ کے ساتھ شروع کر رہے ہیں۔