ہندوستان بمقابلہ اسڑیلیا۔ تنڈولکر نے گبا میں پہلے روز سراج نے کس طرح گیند بازی کی اس کی وضاحت کی

,

   

نئی دہلی۔ لٹل ماسٹر سچن تنڈولکر محمد سراج کی گیند بازی کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ کے روز کہاکہ دی گبا میں چوتھے ٹسٹ کے پہلے روز گیند کو اندر لانے کی پیچ کا کوئی عمل دخل نہیں بلکہ گیند باز کی قابلیت تھی۔ جاریہ ٹسٹ میں حالانکہ سراج نے ایک ہی وکٹ لی تھی مگر آسڑیلیا کے خلاف ان کی گیند بازی نہایت جارحانہ رہی ہے۔

پہلے ہی اوور میں انہوں نے سلامی بلے بازڈیوڈ وارنر کو اؤٹ کردیااور دیکھا دیا کہ جسپریپ بمارا کو گیارہ اووروں تک کوششوں کے باوجود کوئی کامیابی نہیں ملنے کے بعد سراج پر ووکٹ لینے میں پہل کے لئے کیوں بھروسہ کیاگیاہے۔

ہندوستان کے افسانوی بلے بازنے سراج کی ستائش کی اور وضاحت کی کہ کیسے ہندوستان کے تیز گیند باز نے چوتھے میاچ کے پہلے دن گیند کو اندر لانے کے اہل رہے ہیں۔اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں تنڈولکر نے کہاکہ ”جب محمد سراج بولنگ کررہے تھے۔

مجھ سے کچھ بچوں نے کہاکہ گیند پیچ پر پڑے شگاف پر گرنے کے بعد واپس ہورہی ہے ایسا کچھ تھا مگر میں نے اس کے برعکس تجزیہ کیا ہے۔

محمد سراج جب اؤٹ سوائنگر گیند بازی (گیند کی چمکدار سطح کی عکاسی کرتے ہوئے) کررہے تھے وہ چکمدار سطح تھی اور جو وہ کررہے تھے کہ انگلیوں کے پیچھے سے گیند پھینک رہے تھے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”لہذا سیم کا نشانہ پہلے سلپ یا بعض اوقات دوسری سلپ رہا اور جب وہ کٹر ڈالنا چاہارہے تھے جو سیم کے اندر تھا‘ گیند کے پیچھے جانے کے بعد وہ پیچ کے اند رآرہاتھا“۔

سابق کرکٹر نے سراج کو ایک گیند بازی پر مکمل نمبرات دئے۔ تنڈولکر نے کہاکہ ”لہذا میں نہیں سمجھتا کہ وہ شگاف کی وجہہ سے ہوا ہے۔ وہ سراج کی قابلیت تھی۔ اس کے پاس ایسے ان کٹر ڈالنے کی قابلیت ہے“۔

چوتھے ٹسٹ کے دوسرا دن بارش کی وجہہ سے ہفتہ کے روز گبا میں کھیل روک دیاگیاتھا۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان 307رنوں کا تعقب کرتے ہوئے 62/2رن بنائے تھے۔