ہندوستان سے آنے والے مسافرین نے نئی سفری پروٹوکال کا اعلان کیاہے

,

   

ہندوستان کے علاوہ دوبئی نے ساوتھ افریقہ اور نائیجریا سے آنے والے ائیرلائن مسافرین کے بھی اپنے قواعد میں تجدید کی ہے‘جس کے کچھ شرائط ہیں


ابوظہبی۔مذکورہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے ہفتہ کے روز ہندوستان‘ ساوتھ افریقہ‘ اور نائجریا سے آنے والے مسافرین کے لئے نیاداخلہ پروٹوکال کا اعلان کیاہے۔یہ پروٹوکال جو 23جون سے روبعمل لایاجائے گا‘ کو دبئی کی سپریم کمیٹی برائے بحران اور آفات سماوی انتظا کی جانب سے لگائے گئے سفری تحدیدات میں نرمی کے حصہ کے طور پر اعلان کیاگیاہے۔

مذکورہ کمیٹی نے کہاکہ ہے کہ ریسڈنٹ ویزا رکھنے والے جنھوں نے کویڈ19ٹیکہ کی دونوں خوراکیں لی ہیں 23جون سے یو اے ای میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ہندوستان سے آنے والے پروازوں پر مذکورہ امارات نے اپریل میں امتناع عائد کردیاتھا‘ جو جون کے اختتام تک لاگو ہے‘ ساتھ میں دوبئی ائیرلائنس نے کہا ہے کہ جولائی 6سے قبل کوئی مسنوخی ہٹائی جاسکتی ہے۔

امارات نے 6جولائی تک ساوتھ افریقہ کے لئے پروازو ں کو منسوخ کردیاہے۔تاہم نئے پروٹوکال کے ذریعہ اس فلائٹ کی منسوخی میں کوئی تبدیلی لائی گئی ہے یانہیں اس بات کی فوری وضاحت نہیں ہوئی ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ہوائی خدمات پر امتناع ہٹائے جانے کے بعد فوری بعد کسی اعلان کیاجاسکتا ہے۔

ہندوستان سے ریسڈنٹ ویزا رکھنے والوں کے دوبئی سفر کے لئے چھ شرائط رکھے گئے ہیں


یواے ای انتظامیہ کی جانب سے منظور شدہ ٹیکہ کے دو خوراک لینے والے ریسڈنٹ۔ فی الحال یواے ای نے سائنوفارم‘ فائزر‘ بائیون ٹیک‘ اسپوتنیک اور اسٹرزینکا ٹیکوں کو منظوری دی ہے


مسافرین کو روانگی سے 48گھنٹوں قبل پی سی آر ٹسٹ کے ذریعہ جانچ میں منفی پائی گئی رپورٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔

یواے ای کے شہری اس سے مستثنیٰ ہیں


صرف کیو آر کوڈ والی پی سی آر جانچ کے نتائج کے اسناد ہی قابل قبول ہوں گے۔


تمام مسافرین کو روانگی سے چار گھنٹوں قبل فوری پی سی آر جانچ کرانا ہوگا۔


دوبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر آمد کے بعد مسافرین کو دوبارہ پی سی آر جانچ کرانی ہوگی


پی سی آر جانچ کے نتائج آنے تک مسافرین کو ادارہ جاتی قرنطین میں وقت گذارنا ہوگا‘ جو 24گھنٹوں تک متوقع ہے۔

یواے ای کے شہری او رسفارتی عملے اس سے مستثنیٰ ہے۔


ساوتھ افریقے سے آنے والے مسافرین
ساوتھ افریقہ سے آنے والے مسافرین کے لئے نئے پروٹوکال کے بموجب دبئی میں داخل ہونے کے لئے یو اے ای کے منظوری شدہ ٹیکہ کے دو خوارک لگانی ہوگی۔


دوبئی روانگی سے 48گھنٹوں قبل مسافرین کو منفی پی سی آر نتائج پر مشتمل رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ یو اے ای شہری پی سی آر جانچ سے مستثنیٰ رہیں گے


مسافرین کو دوبئی آمد پر دوبارہ پی سی آر جانچ کرانی ہوگی۔


اسی طرح نائجریا کے مسافرین کے لئے بھی نئے پروٹوکال میں قواعد مقرر کئے گئے ہیں۔