ہندوستان سے سکھ یاتریوں کا قافلہ پاکستان روانہ

   

امرتسر: 325 ویں خالصہ ساجنا ڈے کے موقع پر ہفتہ کو بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے سچکھنڈ شری ہرمندر صاحب میں ماتھا ٹیکا اور مقدس جھیل میں اسنان کیا۔خالصہ یوم تاسیس (ویساکھی) کے موقع پر پاکستان میں گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شامل ہونے کے لئے شرومنی گردوارہ پربندھک سمیتی کی طرف سے آج 929 سکھ یاتریوں کے ایک قافلہ روانہ کیا گیا۔اس موقع پر گروپ لیڈر کلونت سنگھ منن نے کہا کہ ہر سکھ پاکستان میں گوردوارہ صاحب کے درشن کیلئے بے تاب رہتا ہے اور جب انہیں جانے کا وقت ملتا ہے تو سکھ اپنے آپ کو خوش نصیب محسوس کرتے ہیں۔ شرومنی کمیٹی کے سکریٹری پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ یہ گروپ5 اپریل کو گوردوارہ سری ننکانہ صاحب پہنچے گا جہاں سے 17 اپریل کو گوردوارہ سری سچا سودا صاحب کے درشن کرے گا۔ 18 21اپریل کو گرودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کے بعد یہ گروپ 22 اپریل کو ہندوستان واپس آئے گا۔