نئی دہلی۔ سفارت خانہ کی ویب سائیڈ پر شروعات کے دن بے شمار لوگوں کی جانب سے درخواستیں داخل کرنے کے بعد ہندوستانی اسٹوڈنٹس کے لئے مجوزہ ہفتوں میں مزید ویزا تقررات کا متحدہ ہائے امریکہ نے یقین دلایاہے۔
ٹوئٹر پر مذکورہ سفارت خانہ نے کہاکہ جولائی او راگست میں ویزاتقررات کو ہزار طلبہ نے محفوظ کرلیاہے۔ ان اہلکاروں نے کہاکہ ویزا کی درخواست کے عمل میں اسٹوڈنٹس کو درپیش تکنیکی مسلئے کو حل کرنے پر وہ کام کررہے ہیں۔
ہندوستان میں امریکہ سفارت خانہ نے ٹوئٹ کیاکہ”جولائی14سح کئی اسٹوڈنٹس نے جولائی او راگست کے لئے ویزا تقررات کو محفوظ کیاہے۔
ہزاروں تقررات باقی ہے اور آنے والے ہفتوں میں کھولے جائیں گے۔
آپ کے صبر کی ہم ستائش کرتے ہیں او رتیزی کے ساتھ آپ کو درپیش تنکیکی مسئلے کو حل کرنے پر کام کررہے ہیں“
پیر کے روز امریکی کالجو ں میں داخلے کے خواہش مند اسٹوڈنٹ درخواست گذاروں کو سفارت خانہ کی ویب سائیڈ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مذکورہ سفارت خانے نے درخواست گذاروں سے استفسار کیاتھا کہ وہ اپنے اکاونٹس کو غیرضروری بحال کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔پیر کے روز امریکی سفارت خانہ نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”اسٹوڈنٹ ویزا تقرریوں کے کی اونچی مانگ سے ہم واقف ہیں۔
مہربانی کرکے یاد رکھیں‘ باربار سائیڈ پر کوشش نے کریں‘ کیونکہ اس سے آپ کا اکاونٹ بند ہوجائے گا۔ تمام پوسٹوں پر باقی تقررات دستیاب ہیں‘ حالات کی مناسبت سے ہم تقرریوں کو برقرار رکھیں گے“
اسٹوڈنٹ پلیٹ فارم اسٹڈی انٹرنیشنل کے بموجب کئی ممالک سے سفر کرنے والے خلاف سفر پر اب بھی امتناع ہے‘ تاہم انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس جس کے پا س امریکہ ویزا ہے انہیں اس سے مستثیٰ رکھا گیاہے۔
اس سے قبل امریکی سفارت خانہ نے انفرادی تقررات برائے تارکین وطن او رغیرتارکین وطن کے ویزا مشق کو وباء کی وجہہ سے منسوخ کردیاتھا۔
امریکہ کہ محکمہ خارجہ نے کہاتھا کہ دنیابھر میں سفارت خانوں اور قونصلیٹ میں ویزا خدمات کو بحال کرنے کی اہلیت کو وباء نے متاثر کیاہے۔