ہندوستان میں انٹرنیشنل فلائیٹس 27 مارچ سے بحال ہوں گی

,

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے انٹرنیشنل فلائیٹس سرویس کووڈ۔19 کے سبب دو سالہ وقفہ کے بعد 27 مارچ سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت شہری ہوابازی کے عہدیداروں نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازیں ہندوستان میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 23 مارچ 2020 ء سے معطل کردی گئیں۔ تاہم ہندوستان اور تقریباً 35 دیگر ملکوں کے درمیان جولائی 2020 ء سے خصوصی بین الاقوامی پروازیں چلائی گئیں۔ کووڈ کے رہنمایانہ خطوط کی تعمیل کے ساتھ چند پروازیں چلائی جاتی رہیں تاکہ ناگزیر سفر اور کارگو نوعیت کی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جاسکے۔ دو سالہ معطلی کی وجہ سے ہوابازی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔