ہندوستان میں یومیہ کویڈ19کے معاملات تیسرے دن بھی مسلسل 3لاکھ سے کم درج
نئی دہلی۔مرکزی وزیر صحت نے جو چہارشنبہ کے روز تفصیلات پیش کئے ان کے مطابق‘این میں کویڈ کی وجہہ سے سب سے زیادہ اموات پیش ائے ہیں اور پچھلے 24گھنٹوں میں 4529اموات درج کئے ہیں۔
درایں اثناء ہندوستان میں یومیہ کرونا وائرس کے معاملات میں اضافہ تیسرے دن بھی تین لاکھ سے کم رہا ہے جیسا کہ2,67,334پچھلے 24 گھنٹوں میں تازہ معاملات ہیں۔فی الحال مجموعی معاملات کا موقف2,54,96,330بشمول 32,26,719فعال معاملات‘ 2,19,86,363صحت یاب ہونے والے اور 2,83,248اموات شامل ہیں۔
کرناٹک نیا کویڈ 19کا ہاٹ اسپاٹ کے بن کر ابھرا ہے
کرناٹک‘ جو فی الحال ہی میں کویڈ19کا ہاٹ اسپاٹ بن کر ابھرا ہے‘اب بھی تشویش صورتحال کا شکار 5,75,028فعال معاملات کے ساتھ ہے‘ جس کے بعد مہارشٹرا 4,19,727فعال معاملات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ائی سی ایم آر کے مطابق مئی 18کے روز کویڈ 19کے جملہ 32,03,01,177معاملات کی جانچ کی گئی ہے ان میں سے منگل کے روز20.08,296نمونوں جانچ کئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک کویڈ 19ٹیکہ کی 18,58,09,302جملہ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔
صحت یابیاں
منگل کی ابتداء میں مذکورہ ملک میں سب سے زیادہ صحت یابیاں پیش ائی ہیں ساتھ میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 4,22,436لوگ اسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔
پیر(17مئی) کے روز ہندوستان میں 26دن کے بعد کرونا وائرس کے معاملات تین لاکھ سے کم رہے ہیں کیونکہ 24گھنٹو ں میں 2,81,386تازہ معاملات درج کئے گئے ہیں۔
اپریل22کے روز مذکورہ ملک میں کروناوائرس کی روک تھام میں لڑائی میں معمولی کامیابی ملی ہے کیونکہ پچھلے سال شروع ہونے والی اس عالمی وباء کے بعد سے اب تک پہلی مرتبہ پچھلے 24گھنٹوں میں تین لاکھ سے کم نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔