مذکورہ مرکزی حکومت نے 24مارچ2020کو پہلی مرتبہ احکامات اور گائیڈ لائنس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ(ڈی ایم ایکٹ)2005کے تحت کویڈ19پابندیاں عائد کی تھیں۔
نئی دہلی۔کرونا وائرس میں مسلسل کمی کے پیش نظر مذکورہ وزرات داخلہ نے فیصلہ کیاہے کہ کویڈ 19پابندیوں کے اقدامات کو 31مارچ سے ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے‘ دوسال قبل وباء کے منظرعام پر آنے کے بعد اس کا نفاذ عمل میں لایاگیاتھا۔
تاہم پہلے کی طرح ہی سماجی دواری اور ماسک کالزوم برقرار رہے گا۔مذکورہ مرکزی حکومت نے 24مارچ2020کو پہلی مرتبہ احکامات اور گائیڈ لائنس ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ(ڈی ایم ایکٹ)2005کے تحت کویڈ19پابندیاں عائد کی تھیں‘ اور اس میں وقتا فوقتا تبدیلیاں بھی کی جاتی رہی ہیں
۔تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز سے مرکزی وزرات داخلہ کے سکریٹری کمار بھلا نے ایک بات چیت میں کہاکہ پچھلے24ماہ میں وباء کی روک تھام کے عوامل جیسے علاج ومعلجہ‘ نگرانی‘ رابطہ‘ علاج‘ ٹیکہ او راسپتال انفرسٹچکر میں نمایاں گنجائش او رپیش رفت ہوئی ہے۔
اس کے انہوں نے کہاکہ عام لوگوں میں بھی کویڈ کے مناسب برتاؤپر بھاری شعور دیکھا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ (مارچ22) کے روز جملہ23913معاملات کے ساتھ ملک کے مثبت معاملات کی شرح 0.28فیصد تک کم ہوئی ہے۔
انہوں نے مشترکہ جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 181.56ٹیکہ دئے گئے ہیں۔ اسی کے مطابق بھلا نے کہاکہ 31مارچ احکامات میں معیاد ختم ہونے کے بعد وزرات داخلی امور کوئی احکامات جاری نہیں کئے جائیں گے۔
بھلا نے ریاستی اور یوٹیز کے وزرات صحت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی ستائش کی۔