نئی دہلی: ہندوستانی دہشت گردی پر عالمی قوتیں بھی بول پڑیں ،گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش پر امریکہ نے ہندوستان سے پھر جواب طلب کر لیا۔ اپنا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کرتے ہوئے سکھ قائدین کیخلاف منظم کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ،جون 2023 میں مودی سرکار نے تحریک خالصتان کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔مودی سرکار اپنی دہشت گردانہ کوشش میں ناکام رہی اور دنیا کے سامنے مودی کی انتہاپسند تحریک بے نقاب ہوگئی، امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں شواہد اور ثبوتوں سے ثابت کیا گیا کہ مودی سرکار نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔مودی سرکار کی جانب سے نکھل گپتا نامی ڈرگ ڈیلر کو پنوں کے قتل کیلئے ہائیر کیا گیا، نکھل گپتا نے کرائے کے قاتل کو گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ذمہ داری سونپی جو کہ درحقیقت امریکی انٹیلی جنس ایجنٹ تھا، تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں مودی سرکار اور ایجنسی را کے اعلیٰ افسران بھی براہ راست ملوث تھے۔ پنوں قتل کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی حکام نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا، امریکہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مودی سرکار غیر ملکی سرزمین پر اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں پر جواب دے، امریکی حکام کی جانب سے بارہا خبردار کیا گیا کہ مودی سرکار تمام ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ امریکہ کے بارہا انتباہ کے باوجود مودی سرکار نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی بنائے رکھی حال ہی میں امریکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مودی سرکار کو دوبارہ انتباہ جاری کیا گیا ہے ،امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ ہم حکومت سے جوابدہی چاہتے ہیں۔