ہندوستان میں نارنگی کی پیداوار ایک کروڑ میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی

   

مہاراشٹرا 24,50,000 میٹرک ٹن کے ساتھ پہلے نمبر پر، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش کا بھی بہتر مظاہرہ
حیدرآباد، 12 نومبر (سیاست نیوز) یوں تو مختلف میوہ جات کی پیداوار میں ملک کی مختلف ریاستوں کو نمایاں خصوصیت حاصل ہے۔ مہاراشٹرا نارنگی، یا عرفِ عام میں جسے سنترہ کہا جاتا ہے، اس کی پیداوار میں ملک میں سرِفہرست ہے۔ 2024 کے دوران ملک بھر میں سنترے کی پیداوار 1,06,34,000 میٹرک ٹن درج کی گئی۔ مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش اور آندھرا پردیش نے سنترے کی پیداوار میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ سروے کے مطابق مہاراشٹرا میں 2024 کے دوران نارنگی، جسے سنترہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی پیداوار 24,50,000 میٹرک ٹن درج کی گئی۔ مدھیہ پردیش میں یہ پیداوار 24,21,000 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی اور یہ دوسرے نمبر پر ہے۔ آندھرا پردیش 22,60,000 میٹرک ٹن کی پیداوار کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔ پنجاب میں 1,38,000 میٹرک ٹن جبکہ راجستھان میں 47,000 میٹرک ٹن سنترے کی پیداوار ہوئی ہے۔ ہریانہ میں 4,40,000 میٹرک ٹن جبکہ تلنگانہ میں 4,46,000 میٹرک ٹن سنترے کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔ سنترے کی پیداوار میں اگرچہ مہاراشٹرا سرِفہرست ہے، تاہم مہاراشٹرا میں ناگپور کا سنترہ ملک اور بیرونِ ملک غیر معمولی مقبولیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا سے سنترہ کئی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ سنترے کی پیداوار عام طور پر اکتوبر کے بعد نومبر اور دسمبر میں زیادہ دیکھی جاتی ہے۔ طبی ماہرین نے صحت کے لیے سنترے کو مفید قرار دیا ہے۔1