ہندوستان میں پھنسے ہوئے اپنی شہریوں کو واپس لانے کے لئے یواے ای کی خصوصی پروازیں

,

   

شارجہ جس کا مرکز ہے وہاں کے بجٹ ائیر عربیہ پرواز ممبئی‘ دہلی‘ کوچی اور حیدرآباد میں پھنسے ہوئے اپنے شہروں کو واپس لے جانے کاکام کریگی۔
دوبئی۔مذکورہ یواے ای حکومت نے پیر کے روز اس بات کا اعلان کیاہے کہ وہ ہندوستان کے چار شہروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو اپنے واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں چلائی گئی‘ جو لوگ کرونا وائرس کے پیش نظر ائیر ٹروایل پر امتناع کی وجہہ سے یواے ای کے لوگ ہندوستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شارجہ جس کا مرکز ہے وہاں کے بجٹ ائیر عربیہ پرواز ممبئی‘ دہلی‘ کوچی اور حیدرآباد میں پھنسے ہوئے اپنے شہروں کو واپس لے جانے کاکام کریگی۔

وہیں پیر کے روز ممبئی او ردہلی سے فلائٹ پرواز کریں گے اور جو لوگ کوچی اور حیدرآباد میں پھنسے ہوئے ہیں منگل کے روز پرواز چلائی جائے گی۔

ائیر عربیہ پھنسے ہوئے شہریوں کو واپس لانے کے لئے کام کررہا ہے اسی کے ساتھ وطن واپسی کی پروازیں چلانے کی درخواستوں کی حمایت میں ہے اور اس ضمن میں یواے ای انتظامیہ کے ساتھ بہت قریب سے کام کررہا ہے۔

پیر کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ ائیر لائنس نے قبل ازیں وطن واپسی کے ساتھ اپنی کارگو فلائٹس مختلف مقامات سے ماہ اپریل میں چلانے کا اعلان کیاتھا“۔

وطن واپسی اور کارگو فلائٹس کے متعلق مزید تفصیلات ویب سائیڈپر دستیاب ہیں یا پھر ائیر عربیہ کے کال سنٹر پر 0655800000پر رابطہ کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہیں۔

پچھلے ہفتہ ائیر لائن نے نو ممالک افغانستان‘ ایران‘ عمان‘ کویت‘ بحرین‘سوڈان‘ مصر‘ ہندوستان کو شارجہ ائیر پورٹ سے وطن واپسی کے نئے مسافرین کو لے جانے کا اعلان کیاتھا۔ کروناوائرس کی وباء کے پیش نظر مذکورہ حکومت ہند نے 3مئی تک انٹرنیشنل ائیر ٹروایل پر امتناع عائد کردیا ہے‘ عالمی سطح پر اس وباء سے 160,000لوگ ہلاک ہوئے ہیں