نئی دہلی :ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے ہلال کمیٹیوں نے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی ہے۔ دہلی، مغربی بنگال، اتر پردیش، بہار وغیرہ ریاستوں میں ہلال کمیٹیوں اور مذہبی اداروں کے ذریعہ باضابطہ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا اور پھر اعلان کیا گیا کہ 3 اپریل یعنی اتوار کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔