ہندوستان میں کورونا وائرس بڑے پیمانہ پر پھیلنے کا خدشہ، ایران و اٹلی جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: ماہرین

,

   

نئی دہلی: ڈائرکٹر جنرل انڈیا کونسل آف میڈیکل ریسرچ بلرام بھارگوا نے کہا کہ ہندوستان کوروناو ائرس وبا کے دوسرے مرحلہ میں ہے۔انہوں نے کہ وباء کے چار مرحلہ ہوتے ہیں۔ تیسرا مرحلہ سماجوں میں وائرس کی منتقلی سے ہوتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اس کا انحصار اس بات پر ہے ک ہ ہم کس طرح کی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلہ میں وہ حالات پیداہوسکتے ہیں جو ایران اور اٹلی میں دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ چوتھا مرحلہ وہ جس سے چین گذررہا ہے۔

ایک رپور ٹ میں خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کورونا وائرس کا اگلا گڑھ ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر سری کانت ریڈی نے بتایا کہ ہم عوام کو فاصلہ رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن اس مشورہ پر شہری طبقہ ہی عمل کرپارہا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں اس پر عمل آوری کرنا مشکل ثابت ہورہا ہے۔ محقق بھارگوا نے ملک کی تمام خانگی لیبارٹیز کو اپیل کی ہے کہ وہ مفت جانچ کریں۔ تاہم ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد141 ہوچکی ہے جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مشتبہ متاثرین کی تعداد 5,700ہے اور 52,000افراد کو نگہداشت میں رکھا گیاہے۔