ہندوستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس

,

   

نئی دہلی: دنیا بھر میں دہشت پھیلارہا کورونا وائرس کا پہلا واقعہ ہندوستان میں سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ کیرالا میں پیش آیا۔ مرکزی محکمہ صحت نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی حالت فی الحال خطرہ سے باہر ہے۔ متاثرہ شخص چین کی وہان یونیورسٹی کا طالبعلم بتایا گیا ہے۔ جب وہ چین سے واپس آیا تو اس کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے جسم میں اس وائرس کے مثبت اثرات پائے گئے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تمام ملکوں سے گذارش کی کہ وہ اس وائرس کو روکنے کے اقدامات کریں اور اسے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران اطلاع ملی کہ ایئرانڈیا نے 14 فروری تک چین کے شنگھائی کی فلائٹس منسوخ کردئے ہیں۔ چین میں عوام میں اس وائرس کے خلاف انتہائی چوکسی اختیار کررہی ہے۔ لوگ اپنے چہروں کو بوتلوں اور دوسری اشیاء کے ذریعہ سے ڈھانپ رہے ہیں۔ہندوستان میں بھی اس وائرس کے سلسلہ میں سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔ ملک کے بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر چین سے آنے والی فلائٹس کے مسافرین کو خصوصی جانچ کی جارہی ہے۔