ہندوستان میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ،کیرالا کے بعد تلنگانہ و دہلی میں تازہ واقعہ

,

   

حیدرآباد: چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا جان لیوا وائرس ”کورونا وائرس“ دنیا بھر میں دہشت پھیلانے کے بعد ہندوستان میں بھی قدم رکھ چکا ہے۔ دنیاکے کئی ممالک اس وائرس سے ہزاروں لوگ مرچکے ہیں۔ لاکھوں افراد اس مرض کے شکار ہوچکے ہیں۔ یہاں تک کہ سعودی عرب نے اس وائرس کے پیش نظر عمرہ و سیاحتی ویزوں پر جز وقتی پابندی عائد کردی ہے۔ اب ہندوستان کے کیرالا ریاست کے بعد اب تلنگانہ و دہلی میں تازہ ترین واقعات سامنے آئے ہیں۔

مرکزی حکومت نے یہ ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ حکومتی پریس ریلیز کے مطابق دہلی کا متاثرہ شخص اٹلی سے دہلی پہنچا تھا جبکہ تلنگانہ کا متاثرہ شخص دبئی سے تلنگانہ پہنچا تھا۔ ان دونوں متاثرین کو نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت بہتربتائی گئی ہے۔