نئی دہلی۔ ہندوستان میں کویڈ 19کے پچھلے 24گھنٹوں میں نئے معاملات1,14,986تک پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں یومیہ مثبت معاملات کی شرح 9.28فیصد ہوگئی ہے‘ ہفتہ کے روز وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔
وزرا ت صحت کے مطابق اس کے ساتھ ملک میں کویڈکی جملہ تعداد 3,53,68,372تک پہنچ گئی ہے‘ ملک میں اب تک 3071اومیکران کے معاملات کی جانکاری ہے جس میں سے 1203صحت یاب ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ اومیکران کے معاملات876مہارشٹرا میں ہیں جس کے بعددہلی میں 513اور کرناٹک میں 333معاملات درج ہوئے ہیں۔ مذکورہ وزرات نے اپنی جانکاری میں کہاکہ ملک میں فی الحال فعال معاملات کی تعداد4,72,169ہے۔
جو ملک کے جملہ معاملات کا1.34فیصد ہے۔ مذکورہ ہفتہ واری مثبت معاملات کی شرح تناسب5.66فیصد ہے وہیں یومیہ شرح تناسب مثبت معاملات کا 9.28فیصد ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والی کی تعداد کے ساتھ اب تک کویڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد وباء کی شروعات سے اب تک 3,44,12,740تک پہنچ گئی ہے۔ موجودہ صحت یابی کی شرح تناسب97.30فیصد رہا ہے۔
مذکورہ ملک میں پچھلے 24گھنٹو ں میں 285نئے اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد 4,83,463ہوگئی ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان میں 15,29,948کویڈ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اب تک انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) کی تفصیلات کے بموجب68,84,70,959نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک ہندوستان میں 150.06ٹیکہ کی خوارکیں پہنچائی گئی ہیں۔
مذکورہ کویڈ ٹیکہ محکم کا 16جنوری 2021کو شروعات ہوئی تھی۔ جملہ 1,50,61,92,903لوگوں کو ملک میں اب تک ٹیکہ لگایاگحیاہے جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں لگائے گئے 90,59,360ٹیکے بھی شامل ہیں۔