ہندوستان میں کویڈ19کے 2.58لاکھ معاملات اور385اموات کا اندراج

,

   

پچھلے 24گھنٹوں کے وقت میں کویڈ 19کے فعال معاملات 1,05,964معاملات کا اضافہ درج ہوا ہے۔


نئی دہلی۔وزرات صحت کی جانب سے پیر کی صبح پیش کی گئی تفصیلات کے بموجب ہندوستان میں کرونا وائر س وباء کے 2,58,089معاملات کا ایک روز میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد جملہ متاثرین کی تعداد 3,73,80,253تک پہنچ گئی ہے جس میں اومیکران کے 8.209معاملات بھی شامل ہیں۔

ملک کی29ریاستوں میں جملہ 8209اومیکران کے معاملات دریافت ہوئے ہیں جس میں سے 3109یا تو بازیافت ہوئے ہیں یا ہجرت کرگئے ہیں۔

اومیکران کے معاملات میں مہارشٹرا سب سے زیادہ 1738اس کے بعد مغربی بنگال 1672‘ راجستھان 1276‘دہلی549اور کرناٹک 548‘ کیرالامیں 536معاملات درج ہوئے ہیں۔

ماہرین کے بموجب ہر نمونے کی جنیوم ترتیب ممکن نہیں ہے مگر موجودہ لہر بڑے پیمانے پر اومیکران کی وجہہ سے چل رہی ہے۔

آج کی تفصیلات کے مطابق230دنوں میں کویڈ19کے فعال معاملات میں 16,56,341تک کا اضافہ ہوا ہے‘ وہیں 4,86,451جملہ اموات جس میں 385یومیہ اموات بھی شامل ہیں۔

جملہ متاثرین پر فعال معاملات کی شرح تناسب4.43فیصد ہے وہیں قومی بازیافت شرح میں 94.27فیصد تک کے اضافہ کی بات وزرات نے کہی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں کے وقت میں کویڈ 19کے فعال معاملات 1,05,964معاملات کا اضافہ درج ہوا ہے۔

وزرات کے بموجب مذکورہ یومیہ مثبت شرح 19.65ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح 14.41فیصد ہے۔

اس وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے جملہ افراد کی تعداد6,52,37,461وہیں اموات کی شرح 1.30فیصد ہے۔

قومی ٹیکہ مہم کے تحت لگائے گئے کویڈ19ٹیکوں کی تعداد 157.20کرو ڑ ہے۔