ہندوستان میں 1,67,059کویڈ کے معاملات‘1192اموات درج

,

   

اسی کے ساتھ 2,54,076بحالی پچھلے 24گھنٹوں میں پیش ائی ہے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد3,92,30,198تک پہنچ گئی ہے۔


نئی دہلی۔ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات میں ایک معمولی کمی ائی ہے کیونکہ منگل کے روز وزرات صحت او رخاندانی بہبود کی جانب سے دی گئی جانکاری کے بموجب پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان میں 1,67,059نئے معاملات کا اندراج عمل میں آیاہے۔

ہندوستان میں پیر کے روز کویڈ 19کے2,09,918نئے معاملات اور959اموات درج کئے گئے تھے۔

تاہم پچھلے24گھنٹو ں میں 1192نئے اموات کے ساتھ‘ ملک بھر میں مذکورہ کویڈ اموات کی تعداد4,96,242ہوگئی ہے۔

وزرات صحت کے مطابق یومیہ مثبت شرح میں پیر کے روز15.77فیصد سے 11.69فیصد کی کمی ائی ہے۔

مذکورہ ہفتہ واری شرح بھی ایک روز قبل 15.75فیصد تھے جس میں اب 15.25فیصد تک کی کمی ائی ہے۔ مذکورہ فعال معاملات کا موقف17,43,059ہے وہیں فعال معاملات کی جملہ شرح4.20فیصد درج کی گئی ہے۔

اسی کے ساتھ 2,54,076بحالی پچھلے 24گھنٹوں میں پیش ائی ہے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد3,92,30,198تک پہنچ گئی ہے۔بازیافتی کی شرح ملک بھر میں پیر کے روز94.37فیصد سے بڑھ کر 94.60فیصد تک ہوئی ہے۔

وائرس کی موجودگی کی جانکاری حاصل کرنے کے لئے پچھلے 24گھنٹوں میں کئے گئے 14,28,672نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک 73.06کروڑ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔درایں اثناء قومی کویڈ19ٹیکہ مہم کے تحت اب تک 1,66,68,48,204خوارکیں لگائی گئی ہیں۔