ہندوستان میں 2.35لاکھ کویڈ معاملات‘871اموات درج

,

   

فعال معاملات میں 2004333سے 101278تک کی گرواٹ ائی ہے۔


نئی دہلی۔مرکزی وزرات صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ایک دن میں کرونا وائرس سے جانچ میں 2,35,532لوگوں کو مثبت پایاگیاہے‘ جس کے بعد جملہ معاملات کی تعداد4.08کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

صبح8بجے پیش کی گئی تفصیلات میں دیکھا گیاہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں ہونے والی 871اموات کے بعد جملہ اموات کی تعداد 4,93,198تک پہنچ گئی ہے ۔

وزرات نے کہا ہے کہ فعال معاملات میں 2004333سے 101278تک کی گرواٹ ائی ہے جوجملہ معاملات کے4.91فیصد پر مشتمل ہے‘ وہیں ملک بھر میں بازیافتی کی شرح 93.89رہی ہے۔

وزرات صحت کے مطابق یومیہ مثبت شرح13.39فیصد وہی ہفتہ واری مثبت شرح16.89ہے۔وزرات نے کہا ہے کہ اس وباء سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3,83,60,710تک پہنچ گئی ہے وہیں اموات کی شرح1.21فیصد درج کی گئی ہے۔

ہفتہ کے روز پیش کی گئی تفصیلات کے بعد وزرات نے کہا ہے کہ وباء کا موقف 4,08,58,241ہے۔ درایں اثناء مخالف کویڈ ٹیکہ جو ملک میں لگایاگیاہے اس کی تعداد165.04کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔19ڈسمبر2020میں ہندوستان نے ایک کروڑ معاملات پار کرچکاتھا۔

اس کے بعد مئی 4کو دو کروڑ اور23جون تک چار کروڑ معاملات تک کا اضافہ ہوا تھا۔