ہندوستان میں 3.79سے زائد کویڈ19کے معاملات‘ 3645اموات کا اندراج

,

   

نئی دہلی:مرکزی وزرات صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ہندوستان میں ایک روز کے اندر3,79,257کویڈ 19کے نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ جس کے بعد ملک میں کویڈ سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 1,83,76,524تک پہنچ گئی ہے‘وہیں سرگرم معاملات30لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں۔

صبح 8بجے پیش کی گئی تعداد کے مطابق ایک دن میں نئے اموات 3645ہوئے جس کے بعد کویڈ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 2,04,832ہوگئی ہے۔

تیزی کے ساتھ اضافہ کے اندر میں سرگرم معاملات 16.79فیصد پر مشتمل ہونے کے ساتھ 30,84,814تک پہنچ گئے ہیں وہیں کویڈ19سے صحت یاب ہونے کے تناسب میں 82.10فیصد کی کمی ائی ہے۔

تفصیلات میں دیکھا یاگیاہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد 1,50,86,878ہے‘ مذکورہ اموات کی تعداد میں مزید 1.11فیصد کی گراؤٹ ائی ہے۔

ائی سی ایم آر کے بموجب 27اپریل تک کویڈ کی جانچ کے لئے حاصل کئے گئے نمونے28,37,03,789ہیں۔ ا ن میں سے منگل کے روز17,23,219نمونہ لئے گئے ہیں۔

وزرات صحت نے جانکاری دی ہے کہ کویڈ19ٹیکوں کی جملہ خوراک 14,78,27,367سے زائد پہنچائی گئی ہے۔

ہندوستان میں 19اپریل تک اس وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1.50کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔مہارشٹرا‘ دہلی‘ چھتیس گڑ‘ اترپردیش‘ کرناٹک‘ گجرات‘ جھارکھنڈ اور پنجاب‘ کے علاوہ راجستھان‘ اتراکھنڈ‘ مدھیہ پردیش میں کویڈ سے مرنے والوں کی تعداد کافی حدتک بڑھی ہوئی ہے