ہندوستان میں 7584کویڈ کے نئے معاملات اور24گھنٹوں میں 24اموات

,

   

نئی دہلی۔ وزرات صحت نے کہاکہ ہندوستان میں جمعہ کے روز7584تازہ کویڈ کے معاملات 24گھنٹوں میں درج کئے گئے ہیں اور جوایک روز قبل کے7240میں ایک اضافہ ہے۔

اسی وقت کے دوران 24اموات کویڈ کی وجہہ سے ہوئی ہے جس کے بعد اس وباء سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 5,24,747ہوگئی ہے۔

ملک کے جملہ مثبت معاملات پر مشتمل 0.08فیصد شرح کے ساتھ فعال معاملات کی تعداد بھی36,267تک بڑھ گئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 3791مریضوں کی بحالی نے بحال ہونے والوں کی جملہ تعداد کو4,26,44,092تک پہنچادیاہے‘ ہندوستان کا صحت یابی کا تناسب98.70فیصد پر مشتمل ہے۔ وہیں مثبت شرح میں 2.26تک کا اچھال آیاہے‘ مذکورہ ہفتہ واری شرح 1.50فیصد پر مشتمل ہے۔

اسی وقت کے دوران 3,35,050نمونوں کی جانچ ملک بھر میں کی گئی ہے‘ جس کے بعد اب تک 85.41سے زائد نمونوں کی جانچ ہوگئی ہے۔

جمعہ کی صبح کے مطابق ہندوستان میں کویڈ19ٹیکوں میں 194.76کروڑ تک کااحاطہ کرلیاگیا ہے‘ جو 2,49,36,054سیشنوں میں پورا ہوا ہے۔

عمر کی خطوط کے لئے ٹیکہ مہم کے آغاز سے اب تک 3.49کروڑ نوجوانوں کو کویڈ 19کی پہلی خوارک لگائی گئی ہے۔