ہندوستان نے عالمی پروازوں پر روک میں 31جولائی تک کااضافہ کردیا

,

   

مذکورہ سرکولر میں کہاگیاہے کہ تحدیدات ان تمام عالمی کارگو خدمات اورپروازوں پر نہیں ہو ں گے جنھیں ڈی جی سی اے کی منظوری حاصل ہے۔


نئی دہلی۔ہندوستان نے چہارشنبہ کے روز انٹرنیشنل کمرشیل پروازوں کی منسوخی پر 31جولائی2021تک توسیع کردی ہے۔

ڈائرکٹوریٹ جنرل برائے سیول ایویشن (ڈی جی سی اے) نے جاری ایک سرکولر میں کہاکہ ”مجازاتھاریٹی نے 26-06-2020کے جاری کردہ سرکولر میں جزوی ترمیم کے ساتھ مذکورہ بالا عنوان کی اہلیت میں مزید توسیع کردی ہے جو مقرر انٹرنیشنل کمرشل مسافر بردار خدمات پر مشتمل جس میں 31جولائی 2021ائی ایس ٹی 2359گھنٹوں تک توسیع کردی گئی ہے“۔

مذکورہ سرکولر میں کہاگیاہے کہ تحدیدات ان تمام عالمی کارگو خدمات اورپروازوں پر نہیں ہو ں گے جنھیں ڈی جی سی اے کی منظوری حاصل ہے۔تاہم انٹرنیشنل مقرر پروازوں کو منتخب راستوں پر ارباب مجاز کی جانب سے معاملات در معاملات کی بنیاد پر منظوری دی گئی ہے“۔

کویڈ 19کے پھیلاؤ کی وجہہ سے قومی لاک ڈاؤن کے پیش نظر 25مارچ2020کو مسافر ہوائی خدمات کومنسوخ کردیاگیاتھا۔ گھریلو ہوائی خدمات کو 25مئی 2020کے روز بحال کردیاگیاتھا۔