مذکورہ سی۔17ہندوستانی فضائی طیارہ تقریبا32ٹن کی امداد کے ساتھ مصر کے العریش ہوائی اڈے کے لئے روانہ ہوا۔
ہندوستان نے اتوار 19نومبر کو اسرائیل او رحماس کے عسکریت پسندوں کے درمیان جنگ کے دوران مصیبت میں مبتلا فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد کی دوسری کھیپ بھیجی‘ جس کی تصدیق وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کی ہے۔
اس پیش رفت کو ایکس پر ایس جئے شنکر نے شیئر بھی کیاہے۔ انہو ں نے کہاکہ ”فلسطینی عوام کے لئے انسانی امداد پیش کرنے کا ہم جاری رکھے ہوئے ہیں“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”مصرکے العریش ائیر پورٹ کے لئے ائی اے ایف سی 17کا فضائی طیارے 32ٹن کے ساتھ روانہ ہوگیاہے“
ہندوستان نے امداد کی پہلی کھیپ 22اکٹوبر کے روز روانہ کی تھی جس میں میڈیکل اورڈیزاسٹر ریلیف کا سامان تھا۔ فلسطین کے لئے تقریبا6.5ٹن ادوایاتی امداد اور 32ٹن ڈیزاسٹر ریلیف سامان روانہ کیاگیاہے۔
اس جنگ کی شروعات حماس کے 7اکتوبر پر حملے کے بعد سے شروع ہوئی تھی جس میں 1200سے زائد اسرائیلی مارے گئے تھے اور اس کے بعد ہونے غزہ پٹی میں ہونے والی اسرائیلی کاروائی میں اب تک 12,000سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔