اس سے قبل اتوار کے روز یونائٹیڈ کنگ ڈم سے 1000ونٹیلیٹرس اور جملہ تین آکسیجن جنریٹرس کی آمد ہوئی ہے۔
نئی دہلی۔ہندوستان نے پیر کے روز قطر ائیر ویز کا برطانوی آکسیجن کمپنی کی 1350آکسیجن سلینڈرس کی شپ مینٹ پر شکریہ ادا کیاہے جو کویڈ19کی مدد کے لئے ہندوستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے مقابلے کے مقصد سے بھیجا گیاہے۔
خارجی منسٹر ی کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹوئٹ کیاکہ”یوکے سے آنے والے شپ منٹ کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے قطر ائیر ویز کا شکریہ“۔انہوں نے مزید لکھا کہ”برطانیہ کی آکسیجن کمپنی کی جانب سے مزید 1350آکسیجن سلینڈرس کی فراہمی پر شکریہ جس کی یوکے سے آمد ہوئی ہے۔
یہ5000آکسیجن سلنڈرس کے عظیم تعاون کا حصہ ہے“۔اس سے قبل اتوار کے روز یونائٹیڈ کنگ ڈم سے 1000ونٹیلیٹرس اور جملہ تین آکسیجن جنریٹرس کی آمد ہوئی ہے۔
برٹش ہائی کمیشن (بی ایچ سی) نے کہاہے کہ انڈین ریڈ کراس اسپتال میں یوکی جا نب سے فراہم کی گئی مدد کی تقسیم میں مد د کرے گا۔
ہائی کمیشن نے کہاکہ یہ امداد سابق میں اعلان کئے گئے مزید 200ونٹیلیٹرس اور 495آکسیجن کنسنٹریٹورس پر مشتمل ہے جو اپریل کے اواخر میں یوکے نے ہندوستان کے لئے روانہ کیاتھا۔
مذکورہ ہائی کمیشن نے کہاکہ تازہ امدادی پیاکیج محکمہ صحت اور سماجی خیال کے وسائل ہے جس کی مکمل امداد خارجی‘ دولت مشترکہ اور ترقی دفتر کی جانب سے کی گئی ہے۔