ہندوستان‘ پاکستان اورصفحہ پلٹ دیناچاہئے‘ بحران کو موقع میں تبدیل کرنا چاہئے۔چین

,

   

بیجنگ ۔ ہندوستان او رپاکستان کوچاہئے کہ وہ صفحہ بدل کر پلواما ں دہشت گرد حملے اور موجودہ کشیدگی کے حالات کو موقع میں تبدیل کرتے ہوئے طویل مدت کے لئے اپنے رشتوں میں مضبوطی لائیں‘ اس بات کاخلاصہ چین کے خارجی وزیر وانگ وائی نے جمعہ کے روز کیا۔

وانگ نے یہ بھی کہاکہ صدر زی جے پینگ اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وہان سمیت کے بعد چین چاہتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ قریبی تعلقات بنائے اورمذکورہ ’’ ینگ ٹیز اورگنگا ‘‘ کی ترقی کے لئے آگے بڑھے‘ باوجوداسکے بیجنگ کے پاکستان کے قریبی تعلقات ہیں۔

ہندوستان او ر پاکستان کے درمیان اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہوگیاتھاجب پاکستان نژاد جیش محمد( جے ای ایم) نے جموں کشمیر کے پلواماں میں14فبروری کے روز دہشت گرد حملہ انجام دیتے ہوئے چالیس سی آر پی ایف جوانوں کوہلاک کردیاتھا

۔فبروری 26کے روزہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف جوابی کاروائی میں بالاکوٹ میں فضائیہ حملہ انجام دیاتھا۔ اگلے روز پاکستان ائیر فورس نے ردعمل پیش میں ایک ایم ائی جی 21کو مار گرایا اور ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیاجس کو یکم مارچ کے روز ہندوستان کے حوالے کردیاگیاتھا۔

وانگ نے کہاکہ ’’ چین کو امیدہے پاکستان اور ہندوستان اس بحران کو موقع میں تبدیل کریں گے اور نصف راستے پر دونوں ایک دوسرے ملاقات کریں گے‘‘۔

وہ یہاں پر پلواماں دہشت گرد حملے کے بعد ہندوستان او رپاکستان کے درمیان برھتے ہوئے کشیدگی کے متعلق پوچھے گئے سوالات کاجواب دے رہے تھے اس کے علاوہ پچھلے سال کے وہان سمیت میں نریندری مودی اور ژی کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رشتوں میں ائے سدھار پر بھی سوالات کئے گئے تھے ۔ جس کے جواب میں وانگ بتایاکہ بنیادی طور پر درکار اقدامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان رشتوں میں فروغ آیاہے