ہندوستان پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا خیال ترک کردے ۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 

,

   

اسلام آباد: وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کو دباؤ میں لانے کا خیال ذہن سے نکال دے ۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران محمود قریشی نے کہا کہ کشمیری خوف میں زندگی گذار رہے ہیں ۔ کاروبار ٹھپ ہیں ۔ نئی دہلی میں بے قصور کشمیری نوجوانوں پر تشدد کیا جارہا ہے ۔بھاری تعداد میں فوج مقبوضہ کشمیر میں بھجوائے جارہے ہیں ۔

جئے پور جیل میں پاکستانی قیدی کو شہید کردیاگیا ۔ہندوستانی حکومت کے سامنے کشمیر یوں پر حملے کئے جارہے ہیں لیکن ہندوستانی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ آخر کار ہندستانی سپریم کورٹ کو کشمیریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے حکم دینا پڑا ۔ شاہ قریشی کا کہنا تھا کہ بی جے پی سیاسی مقاصد کے لئے جنون پھیلانا بند کرے ۔ ہندوستانی حکومت تدبر سے کام لیں ۔ وزیر خارجہ پاکستان نے کہا ہ پاکستان امن کا خواہاں ہیں پاکستان کشیدگی ختم کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کودباؤ میں لانے کا خیال ذہن سے نکال دے ۔