نئی دہلی: عوامی شعبے کی کمپنی ہندوستان کاپر لمیٹڈ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) انڈین اسکول آف مائنز (آئی ایس ایم)، دھنباد کے ساتھ باہمی تعاون اور اسپانسر شدہ تحقیقی پروجیکٹوں کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے ۔وزارت کوئلہ کی ایک ریلیز کے مطابق کولکتہ میں ایچ سی ایل کے کارپوریٹ آفس میں چہارشنبہ کو کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ارون کمار شکلا اورآئی آئی ٹی (آئی ایس ایم) کے ڈائرکٹر پروفیسر راجیو شیکھر کی موجودگی میں اس معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ ایچ سی ایل نے پہلی بار آئی آئی ٹی دھنباد کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔ ایچ سی ایل واحد کمپنی ہے جو ہندوستان میں تانبے کی کان کنی میں مصروف ہے ۔ تانبے کی دھات کی زیادہ تر پیداوار زیر زمین کان کنی کے ذریعے ہوتی ہے اور کچ دھات کی پیداوار کی سطح تقریباً 4 ملین ٹن سالانہ ہے ۔ کمپنی توسیعی پروگرام کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو تین گنا کرنے کے ہدف پر کام کر رہی ہے ۔